اگر بھارت کو اپنا پا ئلٹ واپس چاہیے تو پہلے یہ کام کرنا ہو گا۔۔۔۔۔حکومت پاکستان نے مودی سرکار کو بڑی پیشکش کر دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہیں بھارتی پائلٹ کے تحفظ کا یقین دلا دیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت ہم سے درخواست کر ہا ہے کہ ہمارا پائیلٹ ہمیں واپس کر دیں ، تو ہم نے بھارت کو کھلی پیشکش کی ہے کہ آپ آئیں مذاکرات کریں اور امن کے سفیر بن کر اپنا پائیلٹ لے جائیں ، تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، افواج پاکستان ایک ذمہ دار فوج ہے۔ ہمیں آداب اور عسکری روایات کا پاس ہے۔ہم جنیواکنونشن کے لوازمات سے بھی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارت کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے پائلٹ بالکل محفوظ ہیں۔
ان کی ہر قسم کی حفاظت کی جا رہی ہے۔ بھارتیپائلٹ کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بھارتی پائلٹ محفوظ ہے۔ حالات کی بہتری کے لیے پاکستان ماضی کی طرح مثبت قدم اُٹھانے کو تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پہلے بھی مثبت قدم کے لیے تیار تھا، بھارتی پائلٹ کی واپسی کے معاملے پر پاکستان کُھلے دل سے غور کرسکتا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاک فوج کی زیر حراست ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی پائلٹ کو نہ صرف گذشتہ روز مشتعل عوام کے ہاتھوں بچایا بلکہ اس کو طبی سہولیات بھی فراہم کیں۔ جس کابھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں تذکرہ بھی کیا اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ انتہائی متاثر کن ہے۔بھارتی پائلٹ نے ویڈیو میں کہا کہ میں واپس جا کر بھی اپنا بیان نہیں بدلوں گا اور میں اپنی فوج کو بھی کہوں گا کہ وہ بھی ایسا ہی رویہ اپنائیں جیسا پاک فوج نے میرے ساتھ اپنایا ہے۔ پاک فوج کے بھارتی پائلٹ سے حسن سلوک کو بھارتی شہریوں کی جانب سے بھی سراہا گیا۔