Thursday January 23, 2025

گرفتار علیم خان کی مشکلات بڑھ گئیں عدالت کا ایک اور بڑا حکم جاری ہو گیا

گرفتار علیم خان کی مشکلات بڑھ گئیں عدالت کا ایک اور بڑا حکم جاری ہو گیا

لاہور(آئی این پی ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں اورآف شور کمپنی رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔احتساب عدالت کے معزز جج نجم الحسن بخاری

نے بند کمرے میں علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت میں نیب کی جانب سے علیم خان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ پیش کی گئی اور ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔بعدازاں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔

FOLLOW US