Thursday January 23, 2025

گندے میسجز کی فلاپ کہانی کے بعد عائشہ گلالئی ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں ۔۔۔ عمران کے انتہائی قریبی ساتھی پر کیا الزام عائد کر دیا ؟ جان کر عمران خان بھی غصے میں آ جائیں گے

گندے میسجز کی فلاپ کہانی کے بعد عائشہ گلالئی ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں ۔۔۔ عمران کے انتہائی قریبی ساتھی پر کیا الزام عائد کر دیا ؟ جان کر عمران خان بھی غصے میں آ جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف )گلہ لئی کی سربراہ عائشہ گلہ لئی نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کیخلاف نیب میں جانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو غیرشفاف طریقے سے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دیا گیا ، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کو3ہزار ارب روپے کا مقروض کردیا، میٹروبس کی لاگت 100ارب تک

پہنچ گئی،لوگ ٹیکس نہیں دیتے کیونکہ وزیراعظم کی اپنی بہن کی جائیدادیں لندن،دبئی میں نکل آئی ہیں۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو غیرشفاف طریقے سے مہمند ڈیم کا جو ٹھیکہ ملا ، اس کیخلاف نیب میں درخواست جمع کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبرپختونخواہ کو3ہزار ارب روپے کا مقروض کردیا۔قرضہ لیکر پشاور میں جنگلا بس شروع کی، اس کی لاگت 100ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔کیونکہ اس کا ٹھیکہ ایک بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا ہے۔رات کو توڑتے ہیں اور صبح کو بناتے ہیں، رات کو اس لیے توڑتے ہیں کہ لوگ دیکھ نہ سکیں۔ عائشہ گلہ لئی نے کہا کہ یہ کہتے تھے کہ پاکستانی حکومت ہم پر اعتماد کرتی ہے۔اس کا مطلب ان یہ ہوا کہ قوم آپ پر اعتماد نہیں کرتی۔آپ دھاندلی کے ذریعے آپ اقتدار میں آئے۔آپ نے کے پی کے میں جو قرضہ لیا تھا وہ آپ نے الیکشن پر لگا دیا،پیسے لگا کرآپ جیت گئے ہیں۔کیونکہ وہ پیسا زمین پر لگا نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ لوگ آپ کو ٹیکس نہیں دیتے، لوگ آپ پراعتماد نہیں کرتے۔ آپ کے

اخراجات اور آمدن میں بہت بڑا خلاء ہے۔لوگ پی ٹی آئی کی حکومت پر اس لیے اعتماد نہیں کرتے کہ وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کی جائیدادیں لندن اور دبئی سے نکل آئی ہیں۔وہ شوکت خانم اور نمل کی بورڈ ممبر ہیں۔

FOLLOW US