Thursday January 23, 2025

”میں اپنے بچوں کے ساتھ ادھر ادھر بھاگتی رہی لیکن۔۔۔“ فہمیدہ مرزا نے فلور پر کھڑے ہوکر ایسی بات کہہ دی کہ یقین کرنا مشکل، اپوزیشن کو بھی شرمندہ کردیا

”میں اپنے بچوں کے ساتھ ادھر ادھر بھاگتی رہی لیکن۔۔۔“ فہمیدہ مرزا نے فلور پر کھڑے ہوکر ایسی بات کہہ دی کہ یقین کرنا مشکل، اپوزیشن کو بھی شرمندہ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کے گھیراؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے مجبور نہ کریں ،میں نے فلور کو اپنے مفاد کیلئے استعمال نہیں کیا ،میں سندھ کی عوام کے مسائل کی بات کرتی ہوں،میرے گھر پر چھاپے مارے گئے ،بچوں کیساتھ ادھر ادھر

بھاگتی رہی۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید احتجاج پر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں کیا فیس کر رہی ہوں میرا تعلق بھی اسی صوبہ سے ہے، سندھ کی عوام کا حق سب سے زیادہ استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مجبور نہ کریں ،میں نے فلور کو اپنے مفاد کیلئے استعمال نہیں کیا ،میں آج بھی سندھ کی عوام کے مسائل کی بات کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج کے رویے کی پر زور مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کیوں میں بات کر نے لگی اورمجھ سے کیوں ڈر رہے ہیں انہوں نے شور ڈال دیا ،میں نہتی تھی۔ شیریں مزاری نے کہاکہ شرم کی بات ہے کہ اپوزیشن ایک سابق سپیکر کو کیوں برداشت نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہاکہ ایک سابق وزیراعظم اپنے ملک کے خلاف بیان دیتا ہے اور بھارت اسے عالمی عدالت میں استعمال کرتا ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ کس کو کیوں بولنے نہیں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر کے ساتھ ہونے والے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان کی اور خطہ کی پہلی خاتون سپیکر نیشنل اسمبلی رہی ہوں،جس طرح سے ایوان کو چلایا پوری دنیا نے دیکھا۔ فہمید ہ مرزا نے کہا کہ

ملک کی بہتری کے لیے جو بھی قانون سازی ہو وہ کام کیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک سینئر ممبر اسمبلی نے میرا نام لیا اور میں نے پاکستان کی تاریخ بنائی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ بہت کچھ ہوا جو سندھ حکومت کرتی رہی میں نے کھی شکایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر ہوتے ہوئے اپوزیشن نے بہت کچھ کیا مگر کبھی اسمبلی اجلاس میں یہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ میرے گھر پر چھاپے مارے گئے ،بچوں کیساتھ ادھر ادھر بھاگتی رہی۔شیریں مزاری نے کہاکہ شرم کی بات ہے کہ اپوزیشن ایک سابق سپیکر کو کیوں برداشت نہیں کر سکی۔

FOLLOW US