Thursday January 23, 2025

کہا تھا نہ ’’ یہ خان کا پاکستان ہے ۔۔۔‘‘ پاکستان نے بھارت کو پہلا جھٹکا دے دیا، ایک ہی وار میں پورا ہندوستان بوکھلا کر رہ گیا

کہا تھا نہ ’’ یہ خان کا پاکستان ہے ۔۔۔‘‘ پاکستان نے بھارت کو پہلا جھٹکا دے دیا، ایک ہی وار میں پورا ہندوستان بوکھلا کر رہ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارت کی یکطرفہ تجارتی بندش کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت کامرس کے اعلیٰ حکام نے پلوامہ حملے کے تناظر میں سب سے پسندیدہ قوم(ایم ایف این) کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور دوطرفہ تجارت کی بندش پر بھارت کو جواب دینے کے لیے 3سے4نکاتی لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی۔

پاکستان نے بھارت کی 90 اشیاء کو منفی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت بھارت کی افغانستان کو کی جانے والی 500 سے 600 ملین ڈالر کی برآمدات محدود کر دی گئی ہیں۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا کہ بھارت کی جانب سےافغانستان کو بھجوائی جانے والی 600 ملین ڈالر کی برآمدات پر فوڈ انسپکشن اور سامان کی جانچ پڑتال کی مد میں پابندی بھی عائد کی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر خوب الزام تراشی کی اور پاکستانی مصنوعات پر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کردی تھی۔ بھارت کی افغانستان برآمدات پر پابندی کے حوالے سے وزارت کامرس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نجی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ منصوبے کے تحت پاکستان خام مال، کپاس اور کچھ مشینری کی درآمدات پر پابندی عائد نہیں کرے گ

FOLLOW US