Thursday January 23, 2025

مسلم لیگ ن سوگ میں ڈوب گئی اہم رہنما دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

مسلم لیگ ن سوگ میں ڈوب گئی اہم رہنما دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا تجمل حسین انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق رانا تجمل حسین دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ ن لیگی رہنما رانا تجمل حسین 3 سےزائد مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے زمانہ طالب علمی سے ہی ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے بطور جنرل سیکرٹری

سیاسی سفر کا آغاز کیا۔رانا تجمل حسین پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹریز بھی رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نمازعصر ڈیال گاؤں میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کے سوگوران میں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ لیگی رہنما رانا تجمل حسین کے انتقال پر پارٹی صدر اوراپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رانا تجمل ہمارے دیرینہ ساتھی تھے، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

FOLLOW US