ملک کے تمام ائیر پورٹس کو مطلع کردیا گیا شہباز شریف بارے دھماکے دار خبر
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈال دیا گیا ،اپوزیشن لیڈر کا نام نیب کی سفارش اور کابینہ کی منظوری کے بعد ڈالا گیا،اب وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے، سرکلر ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں کو ارسال کردیا گیا،نیب نےاثاثہ جات کیس میں نام ای
سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔تفصیلات کے مطابق اپو زیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا، نیب کی سفارش اور کابینہ کی منظوری سے نام ای سی ایل میں ڈالاگیا۔اب وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر غور نہیں آیا بلکہ سرکلر کے ذریعے نام شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔وزارت داخلہ کے سرکلر کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بیرون ملک سفر کی پابندی عائد کردی گئی ہے اور سرکلر ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں کو ارسال کردیا گیا ہے۔گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔یاد رہے قومی احتساب بیورو نے سابق وزیرِ اعلی پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارتِ داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔اس سے قبل19 فروری کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل کرلیاگیا تھا اور کہا تھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہےگا، فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔