مسلم لیگ (ن) میں جشن کا سماں ، مبارکبادیں شروع ایل این جی سکینڈل پہلی پیشی میں ہی شاہد خاقان عباسی کو بہت بڑی خوشخبری مل گئی
اسلام ا?باد(ا?ئی این پی ) نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ کے دوران 70سے زائد سوالات پوچھے جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھ پر کوئی الزام نہیں ہے، نیب نے جو سوالات پوچھے ان کے جواب دے دیئے ہیں، دوبارہ طلب نہیں کیا۔ منگل کو
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ 4 رکنی ٹیم نے سابق وزیر اعظم سے این ایل جی اسکینڈل سے متعلق سوالات کئے۔نیب اعلامیے کے مطابق شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں دو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان سے 70سے زائد سوالات پوچھے۔نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ۔ مجھ پر کوئی الزام نہیں ہے، نیب نے جو سوالات پوچھے ان کے جواب دے دیئے ہیں، نیب نے دوبارہ طلب نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی اسکینڈل میں فراڈ، دھوکہ بازی، بددیانتی، اختیارات کا غلط استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، شاہد خاقان عباسی سے قبل (ن)لیگ دور کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی اس کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔