Wednesday November 27, 2024

’’بھارت اپنی اوقات پہ آگیا ‘‘ وزیراعظم کے دبنگ پیغام کے بعد بھارتی حکومت بیک فٹ پر جانے پر مجبور ہوگئی،پاکستان سے مذاکرات کیلئے حامی بھر لی، کیا اعلان کر دیا ؟ جانیں

’’بھارت اپنی اوقات پہ آگیا ‘‘ وزیراعظم کے دبنگ پیغام کے بعد بھارتی حکومت بیک فٹ پر جانے پر مجبور ہوگئی،پاکستان سے مذاکرات کیلئے حامی بھر لی، کیا اعلان کر دیا ؟ جانیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے دبنگ پیغام کے بعد بھارتی حکومت بیک فٹ پر جانے پر مجبور ہوگئی، پاکستان سے مذاکرات کیلئے حامی بھر لی، تاہم دہشت گردی اور تشدد کا رونا رونے سے بھی باز نہیں آئی، پلوامہ حملے کے ثبوت بھی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کے الزامات پر

بھرپور، جامع اور دبنگ جواب کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر حواس باختہ حالت میں جواب دیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حامی تو بھری گئی ہے، تاہم الزامات لگانے کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے نہ حملے کی مذمت کی نہ ہی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی طرف سےبھارت سےثبوت مانگنابلاوجہ کاعذرتراشناہے۔ بھارت دہشتگردی،تشددسےپاک ماحول میں باہمی جامع مذاکرات کیلیےتیارہے۔ اس سے قبل پلوامہ حملے پر بھارتی الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چند دن قبل پلوامہ میں حملہ ہوا۔ اور بھارت نے اس حملے کا پاکستان پر الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاری کانفرنس کی تیاریوں اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریوں میں مصروف تھے اور اسی لیے تب میں نے اس معاملے پر بھارت کو جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ یہ نیا پاکستان ہے جہاں نیا مائنڈ سیٹ اور نئی سوچ ہے۔ نہ کوئی باہر سے آ کر یہاں دہشتگردی کر سکتا ہے اور نہ یہاں سے جا کر کوئی باہر ہشتگردی کرے گا۔ میں بھارتی حکومت کو یہ پیشکش کر رہا ہوں کہ اگر آپ پلوامہ حملے میں کسی قسم کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں، یا کسی پاکستانی کے ملوث ہونے کی تحققیات بھی کروانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم میڈیا پر سن رہے ہیں کہ بھارت میں سیاستدان ، ٹی وی چینلز اور ٹی وی اینکرز یہ کہہ رہے ہیں کہ اب پاکستان کو سبق سکھانا چاہئیے ،ہمیں احتجاج کرنا چاہئیے ، ہمیں پاکستان سے بدلہ لینا چاہئیے۔ میں یہ پوچھتا ہوں کہ دنیا کا کون سا قانون ہے جو کسی بھی ایک شخص یا ملک کو جج بننے کی اجازت دیتا ہے ۔ بھارت میں یہ الیکشن کا سال ہے، الیکشن میں ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے سے اور جنگ کی بات کرنے سے فائدہ ہو اور اسی لیے کہا جا رہا ہو کہ پاکستان کو سبق سکھایا جائے ۔ لیکن اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ پاکستان سوچے گا نہیں، بھارت کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں پاکستان زبردست جواب دے گا۔

FOLLOW US