بھا رت کی طرف سے ٹما ٹرو ں پا بندی لگا تے ہی ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے نئی قیمت نے قریب شہر یو ں کی چیخیں نکال دیں
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پرلگ گئے ہیں اور سرکاری نرخ نامے میں بھی ٹماٹر نے سنچری مکمل کر لی ہے جس کے باعث مہنگائی کے ستائے شہریوں کے چہرے بھی ٹماٹر کی طرح سرخ ہو گئے ہیں۔ لاہور اورکراچی مین کئی روز سے ٹماٹر80 سے 100روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، کم آمدنی والے صارفین نے ٹماٹر خریدنا چھوڑ دیے ہیں اور بغیر
ٹماٹر کے سبزی وغیرہ بنا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ اور سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں 45 روپے کا فرق ہے، اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے فی کلو جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں بھی ٹماٹر گزشتہ روز کی نسبت 11 روپے اضافے کے بعد 105 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہیں۔ دوسری جانب مہنگے داموں ٹماٹر فروخت کیے جانے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی۔