ولی عہد محمد بن سلمان کو 21 توپوں کی سلامی کے چرچے کئی روز سے جاری تھے ، مگر کسی نے ایک گولی کی آواز بھی نہ سنی ، مگر کیوں ؟ ناقابل یقین انکشاف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دو روز پہلے جب سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اپنے شاہی طیارے سے 8بجکر 8منٹ پر جب اترے تو سر زمین پاکستان پر قدم رکھتے ہی پا ک آرمی کے گنرز نے انہیں 21گن سلیوٹ پیش کیا۔ توپوں کی گھن گرج استقبالیہ تقریب میں موجود اعلیٰ عہدیداروں نے ضرور سنی ہو گی مگر کسی ٹی وی چینل پر 21گن سلیوٹ کی گھن گرج
سنائی نہیں دی گئی۔ ملک بھر کے عوام کے درمیان یہ بات رات گئے تک موضوع سخن رہی کہ سعودی ولی عہد کو 21توپوں کی سلامی دینے کا اعلان تو کئی روز سے ہوتا رہا مگر پاکستانی ٹی وی چینلوں کے آگے بیٹھے کروڑوں افراد کو 21توپوں کی سلامی کی پرکشش آواز ہرگز سنائی نہیں دی۔ شاید یہ ٹیکنیکل فالٹ تھا یا پاکستان آرمی کی طرف سے دیا گیا 21گن سلیوٹ انڈر مائن ہوا۔ ماضی میں پاکستان کے دورے پر آنے والے سربراہان مملکت اور سربراہان حکومت کو پاکستان آرمی کی طرف سے جو گن سلیوٹ دیا جاتا رہا ہے اسکی آواز ٹیلی وژن پر بھی ملین کی تعداد میں ناظرین اور سامعین دیکھتے سنتے چلے آ رہے ہیں۔ عوام یہ بھی کہتے سنے گئے کہ 21گن سلیوٹ کی آواز ٹیلی وژن پر کروڑوں عوام کی طرف سے نہ سننا انکے کانوں کی خرابی نہیں بلکہ 21گن سلیوٹ کو غیراہم بنایا جاناہے۔