Thursday January 23, 2025

وزیر اعظم پاکستان کی آج کی تقریر اور پاک فوج کے بارے میں بھارتی ٹی وی کو انتہائی متنازعہ بیان دے ڈالا

وزیر اعظم پاکستان کی آج کی تقریر اور پاک فوج کے بارے میں بھارتی ٹی وی کو انتہائی متنازعہ بیان دے ڈالا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف انتہائی زہریلا پراپیگنڈا شروع کر دیا۔وہ بھارتی میڈیا کو حالیہ منظر نامے پر انٹرویو دے رہی تھیں۔انکا کہنا تھا کہ میں اگر وزیر اعظم عمران خان کی جگہ ہوتی یا خدانخواستہ میں اسٹیبلشمنٹ کی جگہ پر ہوتی تو جس گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے اس کے ساتھ ہر قسم کا بائیکاٹ کر دیتی لیکن ہمارے ہاں ایسے گروہوں کے ساتھ ذاتی تعلقات رکھے جاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھے اس بات پر گالیاں دی جائیں گی

اور ٹرول کیا جائے گا لیکن میں سیاستدان نہیں ہوں ،میں کشمیریوں پر ہونے والی ہر قسم کی زیادتی کے خلاف ہوں۔ اس موقع پر بھارتی میزبان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کی تقریر کا تکنیکی جائزہ لیا ہے اس میں 23 ایڈٹ کٹ ہیں اور واضح جمپ آ رہا ہے۔ تو عمران خان جیسے شخص کو جن کی زبان میں اتنی روانی ہے اور ہم انکو جانتے ہیں کہ وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں اور روانی سے کہہ سکتے ہیں تو کیا آپ کو لگتا ہے یہ ویڈیو نشر کرنے سے پہلے راولپنڈی میں موجود جرنیلوں نے دیکھی ہے اور اسے ایڈٹ کروایا ہے۔ اس پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں تو حیران ہوں کہ عمران خان نے یہ سارے نکات کیسے یاد رکھے کیونکہ انکی یاداشت کے مسائل ہیں۔ریحام خان نے بھارتی اینکر سے متفق ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو نشر کرنے سے پہلے راولپنڈی میں مجود جرنیلوں نے دیکھی ہے اور اسے ایڈٹ کروایا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک اسکرپٹڈ تقریر تھی کیونکہ یہ عمران خان کی زبان نہیں ہے یہ ایک تیکسٹ بک تقریر تھی جو انہوں نے کی۔

FOLLOW US