Thursday January 23, 2025

’’پاکستان کو بھیک نہیں دے رہے بلکہ یہ کام کر رہے ہیں ۔۔۔۔‘‘ سعودی وزیر خا ر جہ نے دبنگ اعلان کر تے ہو ئے شا ندار خو شخبری سنا دی ،نا قدین کے منہ بند

’’پاکستان کو بھیک نہیں دے رہے بلکہ یہ کام کر رہے ہیں ۔۔۔۔‘‘ سعودی وزیر خا ر جہ نے دبنگ اعلان کر تے ہو ئے شا ندار خو شخبری سنا دی ،نا قدین کے منہ بند

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل کو حل کریں گے، پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پہلا مرحلہ ہے اور مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے، پاکستان کو بھیک نہیں دے رہے بلکہ سرمایہ کاری کررہے ہیں۔سعودی وزیر

خارجہ عادل الجبیر نے شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب نے مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں تاکہ سمت متعین ہو، ہم نے سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا جسے پاکستان نے قبول کیا، اب تکنیکی اور مالیاتی شعبے کے ماہرین ان منصوبوں پر کام کریں گے اور عملی جامہ پہنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی تعاون بھی موجود ہے اور گہرے فوجی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاس کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے،بہترین استقبال پر پاکستانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں ، پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پہلا مرحلہ ہے اور مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے ۔انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل کو حل کریں گے ، تعلقات تمام شعبوں میں آگے لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں ، امریکہ

پاکستان ، اور سعودی عرب دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 10 مشترکہ ورکنگ کروپس قائم کیے گئے ہیں اور جوائنٹ ورکنگ گروپ کو ہر تین ماہ بعد ملنے کا شیڈول دیا گیا ہے جبکہ وزارتی سطح پر ملاقات کا ہر چھ ماہ بعد کا شیڈول بنایا گیا ہے اور لیڈرشپ کے درمیان سال میں ایک بار ملاقات کا شیڈول طے کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہاہے اور سعودی عرب کے ساتھ سات ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں ۔ شاہ محمود کا کہناتھا کہ پاکستان نے دوست ملک سے ویزا فیس میں کمی کی درخواست کی تھی جسے سعودی عرب کی جانب سے مان لیا گیا ہے ، تمام معاہدوں کوعملی جامہ پہناناچاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ وزیراوعظم نے سعودی عرب سے حاجیوں کیلئے امیگریشن سہولت کی درخواست کی تھی ۔

FOLLOW US