بیوٹی پارلرکی مالک نوجوان لڑکی کو ڈیٹ پر جانا مہنگا پڑ گیا
جڑانوالہ (آ ئی این پی ) جڑانوالہ موبائل پر فحش تصاویر بنا کر خواتین کوبلیک میل کرکے رقم بٹورنے والے گروہ کا انکشاف، 3لاکھ بٹورنے کے باوجود ناجائز خواہشات پوری نہ کرنے خاتون کی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر لوڈ کر دی کارروائی کروانے پر قتل کرنے کی دھمکیاں، اندراج مقدمہ میں پولیس نے سائبر کرائم کی دفعات حذف کر دی متاثرہ خاتون کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گا ¶ں چک نمبر 109گ ب کی رہائشی ارم شہزادی نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دیتے ہوے بتایا
کہ سائلہ نے گا ¶ں میں بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے اور حمیرہ بی بی اس کے پارلر پر کام کرتی تھی اور اس نے اپنے کزن نوید کیساتھ دوستی کرنے پر اکسایا۔بعدازاں الزام علیہ نوید نے عمران اور حمیرہ سے ساز باز ہو کر زنا حرام کاری کا نشانہ بنایا اور موبائل پر فحش تصاویر بنا لی اور مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا کہ اگر میری ناجائز خواہشات پوری نہ کی تو تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دے گئے اور مجھ سے 3لاکھ روپے بٹورے اورقتل کرنے کی دھمکی دی۔الزام علیہان کی جانب سے مزید ڈیمانڈ کرنے پر جب اپنی والدہ کو بتایا تو الزام علیہ نوید نے گاوں میں ہر لڑکے کو فحش تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔پولیس نے سائلہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا مگر اندراج مقدمہ میں فحش مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے اور بلیک میل کرکے رقم بٹورنے کی دفعات حذف کر دی ہے۔متاثرہ خاتون نے حکام بالا سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔