Thursday January 23, 2025

ذرا سوچ سمجھ کر بات کرنا یہ کپتان کا پاکستان ہے ۔۔۔ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کا اقوام متحدہ میں ایسا دبنگ اقدام کہ بھارت سمیت تمام دشمن مما لک کے ہو ش اڑ گئے

ذرا سوچ سمجھ کر بات کرنا یہ کپتان کا پاکستان ہے ۔۔۔ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کا اقوام متحدہ میں ایسا دبنگ اقدام کہ بھارت سمیت تمام دشمن مما لک کے ہو ش اڑ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی فورسز پر حملے کے بعد بھارت اور امریکہ پاکستان کو ذمہدار قرار دے رہے ہیں ، اس پر پاکستان نےعالمی سطح پر بڑا کام کر دکھایا ہے ، اقوام متحدہ ہی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو اس معاملے پر بریفنگ دی گئی ، بھارت کی جانب سے پاکستان پر پلوامہ حملے کا بے بنیاد الزام عائد کیے جانے پر دفتر خارجہ

میں سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات پر پاکستان کا موقف پیش کیا، سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بھارت کے الزامات سوشل میڈیا پر موجود متنازعہ اور غیر تصدیق شدہ مواد کی بنا پر لگائے گئے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے سفیروں کو دی گئی بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور وہ عالمی برادری کی اس جانب سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے ہی ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ، یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے میں 44بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس پر پاکستان کی جانب سے بھی مذمت کی گئی۔

FOLLOW US