نئے پاکستان کی پوری دنیا میں دھم مچ گئی محمد بن سلمان کے بعد اب سعودی شاہ سلمان کا بھی دورہ پاکستان کروڑوں پاکستانیوں کےلئے بہت بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عا رف علو ی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وژن 2030مستقبل کےلئے اہم ہے، سعودی عرب اور پاکستان سیاحت کےلئے بہترین ممالک ہیں، پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سعودی شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتا ہوں ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
سے ملاقات میرے لئے اعزاز ہے، پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہبی احترام کی بنیاد پر ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، ظہرانے میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام میرے لئے اعزاز ہے،سعودی عرب اور پاکستان تاریخی رشتوں میں بندھے دوست ہیں، پاکستان سعودی عرب دوستی مذہب اور ثقافت پر مبنی ہے، سعودی عرب کی محبت پاکستانی عوام کے دلوں میں ہے، سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ملکوں کی دوستی کو مزید مضبوط کرے گا،پاک سعودی سپریم کونسل کا قیام انتہائی اہم ہے،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا وژن 2030مستقبل کےلئے اہم ہے، سعودی عرب اور پاکستان سیاحت کےلئے بہترین ممالک ہیں، پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سعودی شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتا ہوں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات میرے لئے اعزاز ہے، پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہبی احترام کی بنیاد پر ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تعمیر میں پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی ہنر مند اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں