Sunday September 8, 2024

سعودی ولی عہد تو بے حد سخی دل اور عالم اسلام کے ہمدرد نکلے عمران خان کے ایک ہی اشارے پرپاکستان پرایسی کرم نوازی کر ڈالی کہ کروڑوںپاکستانی ہاتھ اٹھا کر ان کی لمبی عمر کی دعائیں مانگیں گے

اسلام آباد (آ ئی این پی) وزیر اطلا عات و نشر یات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی جیلوں میں قید 2017 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا،وفاقی وزیر اطلاعات نے پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید 2017 پاکستانیوں کی فوری رہائی

کا حکم دیا،وزیراعظم عمران خان نے اتوار کی رات عشائیے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے درخواست کی تھی۔جس پر سعود ی ولی عہد نے ہر ممکن تعاون فرا ہم کر نے کی یقین دہا نی کروا ئی تھی۔

FOLLOW US