Monday January 20, 2025

کپتان نے ڈنڈا چلا دیا ، نیب والوں سے سب سے بڑا اختیار واپس لیے جانیکاامکان

کپتان نے ڈنڈا چلا دیا ، نیب والوں سے سب سے بڑا اختیار واپس لیے جانیکاامکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیئرمین نیب کی جانب سے ادارے کے علاقائی سربراہوں (ڈائریکٹرز جنرل) کو گریڈ۔18 تک افسران کی گرفتاریوں کیلئے تفویض کردہ اختیارات واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نیب کے ہاتھوں خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیمز ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعظم احتسابی عمل میں بہتری کیلئے نیب میں سخت اور نمایاں تبدیلیاں چاہتے ہیں۔ انہیں قومی احتساب بیورو کے اقدامات اور کارکردگی پر مایوسی ہوئی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعہ اس گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیب

جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ایک معاون نے گزشتہ ہفتہ کو نیب سربراہ سے ملاقات کی اور احتسابی عمل میں بہتری کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر تبادلۂ خیال کیا۔ جس کے لئے حکومت نمایاں ادارہ جاتی تبدیلیوں کی خواہاں ہے۔ حکومت نے نیب چیئرمین کو یقین دلایا کہ وہ نیب کے کاموں میں مداخلت کرنا نہیں بلکہ کارکردگی بہتر بنانا چاہتی ہے کیونکہ نامناسب گرفتاریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا اور ساتھ ہی مقدمات عدالتوں میں ثابت بھی نہیں ہو پا رہے۔ حکومت سمجھتی ہے بڑے پیمانے کے مقدمات دُرست قائم کئے گئے اور نہ ہی لڑے گئے یا پھر بدنیتی سے مقدمات بنائے گئے۔ نیب تکنیکی طور پر کمزور ہے کیونکہ گزشتہ برسوں میں نااہل افسران کی سیاسی تقرریاں ہوئیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس صورتحال سے چیئرمین نیب بھی بخوبی آگاہ ہیں۔ انہیں حکومت نے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان میں انسانی وسائل بھی شامل ہیں۔ حکومت نیب میں سخت تبدیلیاں چاہتی ہے۔ کیونکہ فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے۔

FOLLOW US