Monday January 20, 2025

کون کون سے شہر میں برسے گی اللہ کی رحمت۔۔۔؟

کون کون سے شہر میں برسے گی اللہ کی رحمت۔۔۔؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک میں منگل سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور پشاور میں کھل کر بادل برسیں گے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔مغربی ہوائیں کل رات سے پاکستان کا رخ کریں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پیر سے مغربی ہوائیں چلیں گی اور پھر منگل سے بارش کا

نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔منگل سے جمعرات تک مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان اور کوہاٹ میں بادل برسیں گے۔ دو روز کے دوران اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجوانوالہ، سرگودھا اور ملتان بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادلوں کی جھڑی لگے گی۔ پہاڑوں پر بھی آسمان سے سفید موتیوں کی برسات کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکردو منفی 9، بگروٹ منفی 0، استور منفی 6، مالم جبہ منفی 5، قلات منفی 4، ہنزہ منفی 3، کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5، لاہور9، فیصل آباد7، ملتان 9، پشاور 4 اور کراچی میں 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US