جو کرنا ہے ، کر لو، الزام نہیں ثبوت لے کر آئو پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا
میونخ (آئی این پی ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا ایجنڈا خاک میں مل گیا، پاکستان کو سفارتی طورپرتنہا کرنا کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،پاکستان نے پلوامہ واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد کر دئیے، اس واقعہ کی حقیقت دنیا جانتی ہے، تشدد کے حق میں نہیں، اپنی سر زمین کبھی دہشت گردی کے لیے
استعمال نہیں ہونے دیں گے، پلوامہ حملے سے متعلق بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو شیئر کرے، تعاون کریں گے، الزام تراشیوں سے ماضی میں کچھ ہوا نہ اب ہوگا۔ میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلوامہ واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو سفارتی طورپرتنہا کرنا کا بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، دنیا حقائق سے واقف ہے کہ پاکستان کو پلوامہ واقعے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان جانی نقصان اور تشدد کے کبھی حق میں نہیں ہے، پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا اور یہ ہماری واضع پالیسی اورحکمت عملی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بغیر تحقیق کے الزام تراشیوں پر افسوس ہوا، اگرہندوستان کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے ، پاکستان تعاون کرے گا، الزام تراشیوں نہ پہلے کچھ حاصل ہوا ہے نہ آج ہوگا، ہمیں ان کے جانی نقصان پرصدمہ ہے، ان خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، انتخابات آتے جاتے رہتے ہیں ، بھارت کو سیات سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے جب کہ خطے کے امن واستحکام کو فوقیت دینی چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر پہلے سے زیادہ پراعتماد لوٹ رہا ہوں، امریکی سینیٹرزسے ملاقات میں واضع ہوگیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اینگیج کرنے کوتیارہیں جب کہ جرمنی، کینیڈا، ازبک وزرائے خارجہ اورافغان صدر کے ساتھ ملاقاتوں سے پاکستان کوسفارتی طور پرتنہا کرنے کا بھارتی ایجنڈا خاک میں مل گیا ہے۔