Thursday January 23, 2025

ابھی تو رہائی کی خوشی بھی نہ منائی تھی کہ ایک بار پھر گرفتاری

ابھی تو رہائی کی خوشی بھی نہ منائی تھی کہ ایک بار پھر گرفتاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ابھی تو رہائی کی خوشی بھی نہ منائی تھی کہ ایک بار پھر گرفتاری ۔۔ شہباز شریف کو نظر کھاگئی ، شریف خاندا ن کیلئے قیامت خیز آگئی ۔۔۔ شہباز شریف کی جلد دوبارہ گرفتاری کا امکان، چئیرمین نیب نے ملتان میٹرو بس کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب کی قید سے رہائی کے 2 روز بعد ہی بری خبر سنا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

چئیرمین نیب نے جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے میٹرو بس میں کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چئیرمین نیب کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد نیب کی ٹیم ممکنہ طور پر ملتان میٹرو بس کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں تین ریفرنس دائر کر سکتی ہے۔ ریفرنس ٹھیکے داروں، ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کیخلاف دائر کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف بھی ملتان کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر نیب ملتان کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کرتا ہے، تو اس صورت میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی دوبارہ گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ ملتان کرپشن اسکینڈل کے ریفرنسز دائر کرنے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کی کئی ماہ کی قید سے 2 روز قبل ہی رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ رہائی کے صرف 2 دن بعد ہی شہباز شریف کے سر پر دوبارہ گرفتاری کی تلوار لٹکا دی گئی ہے۔

FOLLOW US