Thursday January 23, 2025

’’بڑی ہی خطرناک خبر ‘‘ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا حتمی فیصلہ

’’بڑی ہی خطرناک خبر ‘‘ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا حتمی فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا فیصلہ کر لیا، دونوں جماعتوں نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ اور وزارتوں کی تقسیم پر کام شروع کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے متحد ہو کر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی رہائی کے بعد مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سیاسی طور پر دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ہر صورت تحریک انصاف کی حکومت کو گرانا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت پیپلز پارٹی کو بھی راضی کر چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن فی الحال وفاق کی بجائے پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کیلئے دونوں جماعتوں نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ اور وزارتوں کی تقسیم پر کام شروع کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی پہلے ہی مسلم لیگ ن کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کر چکی ہے اوردونوں پارٹیوں کے اس حوالے سے مزید مذکرات بھی جاری ہیں ۔ اس حوالے سے آنے والے چند دن کافی اہم ہوں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت دے دی تھی جس کے بعد انہیں رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔شہباز شریف کی رہائی کے احکامات پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی اور اسی کے تحت اب مسلم لیگ ن نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔

FOLLOW US