Tuesday July 8, 2025

یا اللہ صرف دو دنوں کےلئے اتنا سارا سامان 8 هہوٹلوں کے 750کمرے بھر دیے گئے لینڈ کروزر، بی ایم ڈبلیو، کنٹینر اور کیا کیا کچھ سعود ی ولی عہد کا کتنا سامان پاکستان آگیا جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

یا اللہ صرف دو دنوں کےلئے اتنا سارا سامان 8 هہوٹلوں کے 750کمرے بھر دیے گئے لینڈ کروزر، بی ایم ڈبلیو، کنٹینر اور کیا کیا کچھ سعود ی ولی عہد کا کتنا سامان پاکستان آگیا جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد (آئی این پی )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے 7 بی ایم ڈبلیو سیون سیریز، ایک لینڈ کروزر اور 8 کنٹینرز پر مشتمل سامان پاکستان پہنچا دیا گیا جبکہ شاہی مہمانوں کے لیے 8 ہوٹلز میں 750 کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا جنہیں سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے ایک روز پہلے سیل کر دیا جائیگا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ

پاکستان کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے لیے سعودی عرب سے لگژری گاڑیاں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔ان لگژری گاڑیوں کو سعودی عرب سے دو ‘سی 130’ طیاروں کے ذریعے نور خان ایئر بیس لایا گیا، محمد بن سلمان کے لیے لائی گئی لگژری گاڑیوں میں 7 بی ایم ڈبلیو سیون سیریز 2019 اور ایک لینڈ کروزر شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ سعوی ولی عہد کے استعمال کے لیے سامان وزیر اعظم ہاس پہنچا دیا گیا جو 8 کنٹینرز پر مشتمل ہے۔محمد بن سلمان کے طیارے میں 40 رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ بھی ہمراہ ہوگا۔دوسری جانب شاہی دورے پر سعودی عرب سے آنے والے مہمانوں کے لیے ہوٹلز کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہی مہمانوں کو اسلام آباد کی 8 ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا، جہاں پر مہمانوں کے لیے 750 کمروں کی بکنگ کرا لی گئی ہے۔سعودی عرب سے آئے مہمانوں کے لئے بک کرائے گئے تمام ہوٹلز انتظامیہ کو ایڈوانس بکنگ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ان ہوٹلز کو ایک روز قبل سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے بند کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی وفد کی آمد سے قبل سیکیورٹی ادارے ہوٹلز کا کنٹرول سنبھال لیں گے اور شاہی مہمانوں کی آمد تک آٹھوں ہوٹلز کوئی استعمال نہیں کر سکے گا۔