سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف وزیرخارجہ سے ملاقات کےلئے پہنچ گئے، کون سی اہم ترین تفصیلات بتا دی گئیں، بڑی خبر
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کر کے علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ راحیل شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔