Wednesday January 22, 2025

آخر کار نیب کو کا میا بی مل ہی گئی ،عدالت نے آصف زرداری کیخلاف فیصلہ دے دیا

آخر کار نیب کو کا میا بی مل ہی گئی ،عدالت نے آصف زرداری کیخلاف فیصلہ دے دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) سا بق صدر آصف علی زرداری کی اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد قاسم خان نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے 6 مارچ کیلئے مقرر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خالد محمود رانجھا نے

26 اگست 2017 کو اثاثہ جات ریفر نس میں سابق صدر کو 265/k کی درخواست پر بری کیا تھا ،نیب نے اکتوبر 2017 میں احتساب عدالت کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم اس پر سماعت نہ ہو سکی ۔نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حسنین خورشید نے فوری سماعت کے لئے درخواست دائر کی۔

FOLLOW US