گستاخانہ اور توہین آمیز ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا چاچا شکور پوری دنیا کے لئے نشان عبرت بن گیا
اسلام آباد(آئی این پی )سوشل میڈیا پر نفر ت انگیز ویڈیو اپ لوڈ کرنے والاچاچا شکوربڑی مشکل میں پھنس گیا،اسلام آبادہائی کورٹ میں چاچا شکورپرپابندی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ چاچا شکورکے تمام سوشل میڈیااکاونٹس کو بلاک کیاجائے، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے چاچا شکورکے
خلاف اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست صحافی خالد جمیل نے وکیل راجہ رضوان عباسی کی وساطت سے درخواست دائرکی، جس میں میں مو ¿قف اختیار کیا گیا کہ چاچا شکورکے تمام سوشل میڈیااکاونٹس کو بلاک کیاجائے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عبد الشکور اجمل کے سوشل میڈیااستعمال پرپابندی لگائی جائے اورانتشار پھیلانے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کاحکم دیا جائے۔سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی،چیئرمین پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے اور چاچاشکور کو فریق بنایاگیا،صحافی خالد جمیل نے وکیل راجہ رضوان عباسی کی وساطت سے درخواست دائرکی، چاچا شکور نے نعلین پاک سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی اور حضرت غوث پاک کے بارے بھی نامناسب گفتگو کی، ایف آئی اے نے ہائیکورٹ کے حکم پر ستمبر2018 میں مقدمہ درج کیا،چار ماہ گذرنے کے باوجود پی ٹی اے نے بلاک نہیں کیا۔ قومی قائدین, ریاستی اداروں, ججوں اور خواتین پارلیمنٹیرئنز کے خلاف دشنام درازی کی جاتی ہے،سوشل میڈیا کے ذریعہ پاک فوج کو ججوں کے خلاف کارروائی پر اکسایا گیا۔