پی پی 123میں کانٹے کی ٹکر ۔۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دھواں دار مقابلے کا سنسنی خیز نتیجہ آگیا ، پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز مل گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی 123میں کانٹے کی ٹکر ۔۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دھواں دار مقابلے کا سنسنی خیز نتیجہ آگیا ، پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں ایک اور نشست مل گئی۔پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کی امیدوار سونیا علی کامیاب قرار پائی ہیں۔سونیا علی کو 52ہزار 932 ووٹ ملے جب کہ لیگی امیدوار قطب علی شاہ 52 ہزار 923 ووٹ حاصل کر سکے۔الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا نتیجہ جاری کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار سونیا علی
رضا نے لیگی امیدوار قطب علی شاہ کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔ طویل جدوجہد کے بعد سونیا علی کو کامیابی مل گئی ہے۔سونیا علی صرف 9 ووٹوں کی برتری سے کامیاب امیدوار قرار پائی۔واضح رہے کہ ن لیگی رہنما پیر قطب علی بابا نے 53122ووٹ لے کر تحریک انصاف کی امیدوار کو شکست دی تھی۔ تحریک انصاف کی امیدوار سونیا علی رضا نے 53105 ووٹ حاصل کیے تھے۔اس حلقہ میں ووٹوں کی گنتی اور نتائج میں دو بار دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہپی پی 123سے تحریک انصاف کی کامیاب امیدوارسونیا رضا ووٹو ں کی دوبارہ گنتی میں 19ووٹ سے ہار گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کو حکومت سازی کے مرحلے کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا،پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کی سونیا رضااسمبلی نشست سے ہاتھ دھوبیٹھیں۔ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں سونیا رضا اپنے مدمقابل (ن) لیگی امیدوار قطب علی شاہ سے صرف 70ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار پائی تھیں، انتہائی کم مارجن سے کامیابی پر ہارنے والے امیدوار نے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت عالیہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا اور دوبارہ گنتی میں انہیں 16ووٹوں سے کامیابی مل گئی،حلقے سے دوباری گنتی کے کامیابی کا فارم49جاری کیا گیا تھا۔سونیا علی سے حلقے میں ووٹوں کی گنتی کو چیلنج کیا تھا اور اب وہ 9ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائی ہیں۔