Wednesday January 22, 2025

تحریک انصاف نے نئے صوبے بنانے کی مخالفت کردی

تحریک انصاف نے نئے صوبے بنانے کی مخالفت کردی

لاہور(آئی اےن پی) تحریک انصاف کے مر کزی رکن ہمایوں اختر خان نے نئے صوبے بنانے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ نئے صوبے بناناملک کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے ، نئے صوبوں کی بجائے ضلعی حکومت کوطاقت دینی چاہئے ۔اپنے اےک انٹر وےو کے دوران ہمایو ں اختر خان نے کہاکہ نئے صوبے بناناملک کے لئے

انتہائی خطرناک ہوسکتاہے ، نئے صوبوں کی بجائے ضلعی حکومت کوطاقت دینی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ میرے والد نے پلاٹ بیچ کر ہمیں پڑھایا ، میرے اوپر نیب نے تین سال تحقیقات کیں لیکن ایک کیس بھی نہیں بنا سکا افغانستان میں امن پاکسان کے مفاد میں ہے ، بیورو کریسی کو موثر ہونا چاہئے ، حکومت کو براہ راست کسان کو سبسڈی دینی چاہئے ، سی پیک پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا گیم چینجر ہے ، اس وقت ملک کی جغرافیائی پوزیشن بہت اچھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18ترمیم پر بحث ہونی چاہئے ، قومی اسمبلی کی مدت کم کرکے چار سال کردی جائے ۔

FOLLOW US