Wednesday January 22, 2025

عمران خان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، برطانیہ پاکستان میں کتنے بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والا ہے۔۔؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

عمران خان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، برطانیہ پاکستان میں کتنے بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والا ہے۔۔؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ میرے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور جو کہ برطانیہ میں ممبر پارلیمنٹ بھی رہے ہیں۔چوہدری سرور وہ پہلے مسلمان تھے جو برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر بنے تھے تو چوہدری سرور اپنی کوششوں سے پانچ سے دس بلین ڈالرز کی سرمایہ کار پاکستان لائیں گے۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ جو دو کروڑ بچے سکولوں سے باہر رہے ہیں ان کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔اور اس کے لیے سابق برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچوں کو سکلول لے جانے کے لیے جتنا پیسہ بھی چاہیے ہو گا ہم دیں گے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ یہ چوہدری سرور کا بہت بڑا کارنامہ ہے کہ وہ پاکستان میں اتنی زیادہ سرمایہ کاری لا رہے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل بھی کئی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر چکی ہیں۔ ملائیشیاء کے ایڈکٹو گروپ نےپاکستان میں 250 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا،، وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ایڈکٹو گروپ ملائیشیاء نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین ایڈکٹو گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، چینی کمپنینے زرعی شعبے میں ترقی اور ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا تھا۔اس کے علاوہ ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا ،

FOLLOW US