Saturday July 27, 2024

پی ایس او کے آئل ٹینکروں میں لوڈ 27ہزار لٹر پٹرول کہاں لے جایا جا رہا تھا؟؟؟سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ روات پولیس نے پٹرول اور ڈیزل کی چوری میں ملوث آئل ٹینکروں کے ڈرائیوروںسمیت8رکنی گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 2آئل ٹینکروں میں موجود 27ہزارلیٹر مٹی کا تیل،ڈیزل اور پٹرول برآمدکرنے کے ساتھدونوں آئل ٹینکر،6ڈرم اور دیگر آلات قبضہ میں لے لئے جبکہ پٹرول ایجنسی کا مالک موقع سے فرار ہو

گیاتھانہ روات پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او)ڈپو سہالہ سے2آئل ٹینکروں سے سپلائی ہونے والی پٹرولیم مصنوعات چک بیلی کے نزدیک ساجد حسین کی تیل ایجنسی میںچوری کی جارہی ہیں جس پرجی ٹی روڈ چک بیلی موڑ پر ساجد حسین کی ایجنسی میں چھاپہ مار کرآئل ٹینکر نمبر ایس اے یو238کے ڈرائیورگلزار احمد سکنہ گڑھی دوپٹہ مظفر آباد،آئل ٹینکر نمبر جی ایل ٹی 4001کے ڈرائیورمحمد فیصل کے علاوہ شاہد شاہ سکنہ ڈھوک شریفاں،محمد احسن سکنہ ایبٹ آباد،اشتیاق احمد سکنہ بہال راولپنڈی،مرید عباس سکنہ سہالہ مرزیاں اورشاہ زیب سکنہ گوجرخان کو گرفتار کرکے دونوں آئل ٹینکر،6ڈرم،اور آلات قبضہ میں لے کرملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 379،186 اور285/286 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ایجنسی کا مالک ساجد حسین سکنہ چونترہ موقع سے فرار ہو گیا ابتدائی پوچھ گچھ میںملزمان نے پولیس کو بتایاکہ وہ پی ایس او ڈپو سہالہ سے تیل لوڈ کر کے نکلے تھے ۔

FOLLOW US