Friday December 27, 2024

میں نے اس سیاستدان کی باتوں سے اندازہ لگا لیا ہے کہ نیب عدالت نوازشریف کےخلاف کیا فیصلہ دینے والی ہے۔۔پی ٹی آئی رہنما نے ایک ایسا دعویٰ کر ڈالی کہ کپتان سمیت ہر کوئی چونک اٹھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کے لہجے سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خدوخال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں،جرم پوری طرح ثابت ہونے پر ملک میں انتشار کو ہوا دینے اور چور کو گرفت سے بچانے کیلئے چیف جسٹس کیخلاف محاذ کھولنے کی کوششیں کی

جارہی ہیں۔گزشتہ روز مریم نواز شریف کی جانب سے اداروں پر تنقید کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز وہی خاتون ہیں جن کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔مریم نواز کے لہجے سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خدوخال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں احتساب عدالت کی کارروائی جوں جوں انجام کی جانب بڑھ رہی ہے شریف خاندان کی سانس پھول رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چور کو گرفت سے بچانے کیلئے چیف جسٹس کیخلاف محاذ کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جرم پوری طرح ثابت ہونے کے باوجود ملک میں انتشار کو ہوا دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریفوں کا بیانیہ خود ن لیگ کیلئے تباہ کن ہے ۔اس لئے ن لیگ کی ذمہ داری ہے کہ مریم نواز کی اداروں کو متنازع بنانے کی کوششوں کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں موجود کرپٹ کرداروں کیخلاف کارروائی کرتی ہیں کل ہی جنوبی افریقہ کی بر سر اقتدار پارٹی نے اپنے صدر کا احتساب کیا ہے کیونکہ سیاسی جماعت پر قیادت کا احتساب فرض ہے

FOLLOW US