Thursday January 23, 2025

منشیات سمگلنگ میں ملوث ماڈل کے پاکستان میں چند دن رہ گئے!!بڑی خبر آگئی

منشیات سمگلنگ میں ملوث ماڈل کے پاکستان میں چند دن رہ گئے!!بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) سیشن کورٹ میں آج منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا عدالت میں پیش ہوئی۔جج شہزاد رضا نے غیر ملکی ماڈل کو کٹہرے میں بلا لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ٹریزا سے استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتی ہے ؟ تو ماڈل کا کہنا تھا کہ پھر 4 دن مل گئے ہیں۔جیل میں 4 دن 4 سال کے برابر ہوتے ہیں۔مقدمے میں تاریخ پڑنے پر غیر ملکی ماڈل مایو س ہو گئی۔تاہم عدالت نے کہا کہ آپ کا کیس حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔اسی ماہ کے آخر تک قانون کے مطابق آپ کے کیس کا فیصلہ کریں گے۔آپ نے ایک سال سے زائد کا عرصہ جیل میں گزار دیا اب آگے بھی پراسس سے گزرنا ہو گا۔

کوشش کریں گے آئندہ سماعت پر گواہوں پر جرح مکمل ہو۔کیس کی مزید سماعت 13فروری تک ملتوی کر دی گئی۔فریقین کے وکلا حتمی بحث کے لیے طلب کر لیے گئے۔یاد رہے کہ غیر ملکی ماڈل کو منشیات برآمد ہونے پر ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گذشتہ برس ہونے والی سماعت کے دوران ماڈل ٹیریزا نے بھی پاکستان کے سیاستدانوں کی طرح یوٹرن لے لیا تھا۔ پہلے ماڈل ٹیریزا نے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا بیان بدل لیا اور کہا کہ میں تو ماڈلنگ اور اسلامی تعلیمات پر ریسرچ کرنے کے لیے پاکستان آئی تھی۔جیل میں ایک سال گزارنے کے بعد غیر ملکی ماڈل کا یوٹرن لینا ان کا مقامی رنگ میں رنگنے کا ثبوت ہے جو پاکستانی لباس زیب تن کرتی ہیں اور کبھی شال اوڑھ لیتی ہیں۔ غیر ملکی ماڈل نے کہا کہ میں تو ماڈلنگ اور اسلامک اسٹڈیز کے لیے پاکستان آئی تھی لیکن ائیر پورٹ پرکسٹم حکام نے مجھے آسان ہدف سمجھ کر گرفتار کر لیا اورمنشیات اسمگلنگ کیس میں پھنسا دیا، ان کا کہنا تھا کہ میرے سامان سے بھی کچھ برآمد نہیں ہوا، میں بے گناہ ہوں۔غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا کہنا تھا کہ میں نےجیل میں پاکستانی کلچر اور قیدی کی زندگی پر دو کتابیں لکھی ہیں اور میں رہائی پانے کے بعد جلد ہی میں ان کتابوں کو چھپواؤں گی۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ساتھی خواتین بھی بہت اچھی ہیں۔پاکستانی قومی زبان کے ساتھ ساتھ سلائی کا کام بھی سیکھ رہی ہوں۔

FOLLOW US