پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کا نتیجہ سامنے آگیا
ٓاسلا م آ با د (آ ئی این پی)پاکستان اور آئی ایم ایف میں ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے مگر معاملات پھر بھی بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں ،وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اختلاف میں کمی ضرور ہوئی ہے لیکن مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہو سکے ،ذرائع وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے پہلے معاملات طے ہو جائیں گے ،ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کو پروگرام لینے کی کوئی جلدی نہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق اچھا پروگرام ملتے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ کر لیا جائے گا۔