Thursday January 23, 2025

پاکستان قیامت خیز واقعے سے لر ز اٹھا کئی قیمتی جانیں چلی گئیں، تعداد بڑھنے کا خدشہ

پاکستان قیامت خیز واقعے سے لر ز اٹھا کئی قیمتی جانیں چلی گئیں، تعداد بڑھنے کا خدشہ

کوئٹہ (آئی این پی )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور بچوں سمیت4افراد جا ںبحق ہوگئے ہیں جبکہ بچی اور خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں میں واقع گھر کے کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث دم گھٹنے سے 4افراد جاںبحق ہوگئے

جبکہ 2افراد بے ہوش ہوگئے ،جاںبحق ہونے والوں میں باپ اور 3 بچے شامل ہیں جبکہ بے ہوش ہونے والوں میں ماں اور بیٹی شامل ہیں ،لاشوں اور ماں وبیٹی کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جہاں سے لا شوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا اطلاعات کے مطابق واقعہ کمرے میں گیس کی لیکیج کے باعث پیش آیامزیدکارروائی جاری ہے ۔

FOLLOW US