Thursday September 19, 2024

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی )جعلی بینک اکانٹس سے منی لانڈرنگ کے معاملے میں انتہائی مطلوب اسلم مسعود کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اسلم مسعود کو ایف آئی اے نے ائیرپورٹ سے اپنی تحویل میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسلم مسعود سعودی عرب سے پاکستان آئے تھے۔ انہوں ائیرپورٹ

سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے مطابق اسلم مسعود کو پاکستان لانے میں انٹرپول نے مدد کی۔ انہیں اکتوبر 2018 میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹرپول نے گرفتار کیا تھا۔اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکائونٹنٹ بھی رہ چکے ہیںجبکہ ان پر 107 جعلی بینک اکانٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

FOLLOW US