Sunday September 8, 2024

ایک ساتھ چھ وزارتوں سے استعفے نئے پاکستان کی حکومت بارے دھماکے دار خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے علیم خان کے چھ وزارتوں سے استعفے منظور کر لیے ہیں۔نجی ٹی و ی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار ہونے والے عبد العلیم خان کے چھ وزارتوں سے بھجوائے گئے استعفے وزیر اعلیٰ پنجاب

نے منظور کر لیے ہیں۔ جبکہ راجہ بشارت کو بلدیات کے صوبائی وزیر کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر علیم خان بدھ کو نیب کے سامنے پیش ہوئے جہاں وہ اپنی آمدن اور اثاثوں کے حوالے سے جوابات سے نیب ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیاتھا۔

FOLLOW US