Friday October 18, 2024

بھلاکوئی اپنی بیوی کے ساتھ اتنا گندا کام بھی کر سکتا ہے ؟؟ عدالت نے فوری طور پر جیل بھیج دینے کا حکم دے ڈالا

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شوہر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ میں ملزم قمرکی درخواست ضمانت پر جسٹس وحید احمد خان نے سماعت کی۔ ملزم کی بیوی شاہدہ بی بی کی جانب سے ایڈوکیٹ الطاف حسین بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے

والے شوہر کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔ واضح رہے شاہدہ بی بی نے شوہر کے خلاف تھانے پاکپتن میں مقدمہ درج کروایا تھا جس میں شکایت کی گئی تھی کہ میرا شوہر قمر موبائل پر نازیبا پیغام بھیجتا تھا۔استغاثہ نے عدالت میں مقف اپنایا کہ سیشن عدالت بھی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے اورقبل ازیں ہایکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی مسترد ہوئی تھی۔

FOLLOW US