Tuesday July 8, 2025

پیپلزپارٹی دور کی حکومتی شخصیت کی بھارتی آرمی چیف کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا

پیپلزپارٹی دور کی حکومتی شخصیت کی بھارتی آرمی چیف کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا

کراچی ،نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی پیپلزپارٹی دور کے پاکستانی سیاستدان اور حکومتی شخصیت کے ہمراہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے 2008سے 2013کے حکومتی دور میں تین سال تک بطور امریکی سفیر کا م کرنے والے حسین حقانی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی

دکھائی دے رہی ہے جس میں انھیں موجود بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے ہمراہ کسی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔حسین حقانی کی بطور امریکی سفیر تعیناتی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کی تھی۔حسین حقانی مالی بے ضابطگیوں اور امریکہ میں پاکستان دشمن سرگرمیوں کی بنا پر متعدد کیسز میں نامز د ہیں او ر پاکستان کو مطلوب شخصیت ہیں۔ حسین حقانی بدنام زمانہ میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار تھے جنھیں پاکستان لائےجانےکے عدالتی احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس تصویر میں ان کے پاکستان دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کرنے اور بھارت کے دست راست ہونے کے تاثر کو بھی تقویت مل رہی ہے۔