یعنی کے سبحان اللہ۔۔۔ حج اب چا ر لاکھ 36ہزار روپے کا نہیںہے اصل رقم جان کر تو آپ کے ہوش ہی اڑ جائیں گے
اسلام آباد(آئی این پی ) حکومتی اعلان کے برعکس حج 4 لاکھ 36 ہزار روپے میں نہیں بلکہ 4 لاکھ 55 ہزار میں ہوگا عازمین حج کو قربانی کے اخراجات الگ سے ادا کرنے پڑئیں گے تفصیلات کے مطابق حکومتی اعلان کے مطابق حج 2019 کے لئے ہر حاجی کو 4لاکھ 36 ہزار نہیں بلکہ 4 لاکھ 55 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق حج کے اخراجات میں قربانی کی قیمت شامل ہی نہیں کی گئی، حج کے دوران قربانی کے لئے ہر حاجی کو 19 ہزار روپے دینے ہوں گے.
اعلان کردہ پالیسی کے مطابق عازمین حج 4 لاکھ 36 ہزار کی رقم کس مد میں ادا کرے گا، کسی کو علم نہیں۔ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کابینہ کی منظوری کے بعد حج پالیسی پر بریفنگ دینے کا اعلان کیا تھا جو تاحال نہ کرسکا۔ جس میں یہ بتانا مقصود تھا کہ حج کی قیمت کہاں کہاں خرچ ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کو اب بھی امید ہے کہ حکومت حج پیکج پر سبسڈی دے گی، جس کی بنیاد پر عازمین حج کے ساتھ ہمدردی اور آسانی پیدا کرنے کا اظہار کیا جاسکے۔