Wednesday January 22, 2025

سابق صدر پرویز مشرف کا بیماری کے بعدپہلا بیان جاری بھارت کو انتہائی سخت الفاظ میں خبردار کر دیا

سابق صدر پرویز مشرف کا بیماری کے بعدپہلا بیان جاری بھارت کو انتہائی سخت الفاظ میں خبردار کر دیا

دبئی(آئی این پی ) سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد ضائع نہیں ہوگی ، وہ دن دور نہیں جب شہیدوں کا لہو رنگ لائیگا،بھارت کشمیریوں کے جذبے کے آگے گھٹنے ٹیک دے گا،پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیساتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے نام پیغام میں کہا مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی جدوجہد ضائع نہیں ہوگی، وہ دن

دورنہیں جب شہیدوں کالہورنگ لائیگا۔پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ظلم کوبہرحال فنا ہوناہے،بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں ، بھارت کشمیر کو ترنوالہ نہ سمجھے، عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے، بھارت کشمیرپرزیادہ عرصہ تک غاصبانہ قبضہ نہیں رکھ سکتا۔سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ نے کہا کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، کشمیریوں کے جذبہ وہمت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیساتھ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دورحکومت میں مسئلہ کشمیرکے حل کے قریب پہنچ چکے تھے، وہ دن دورنہیں جب بھارت کشمیریوں کے جذبے کے آگے گھٹنے ٹیک دے گا۔

FOLLOW US