Wednesday January 22, 2025

وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ اور گیند نیلام کر دی گئی، قیمت کتنے لاکھ لگی ؟جان کر یقین کر نا مشکل

وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ اور گیند نیلام کر دی گئی، قیمت کتنے لاکھ لگی ؟جان کر یقین کر نا مشکل

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام سینچورین میں ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے جمع ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے زیراہتمام سینچورین میں ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، پی ٹی آئی کے سینٹر فیصل جاوید اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں سابق قومی کرکٹر رمیض

راجہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ،گیند اور قومی کرکٹ ٹیم کا دستخط شدہ بیٹ نیلامی کیلئے پیش کیا گیا،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب میں صرف 2 گھنٹے میں 3 کروڑ70 لاکھ روپے جمع ہو گئے، وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ31 لاکھ 29 ہزار روپے میں نیلام ہوا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی دستخط شدہ گیند7 لاکھ 30 ہزارروپے میں نیلام ہوئی۔تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کا دستخط شدہ بیٹ بھی نیلامی کیلئے پیش کیا گیاجو 15 لاکھ 64 ہزار روپے میں نیلام ہوا،دو گھنٹے کی تقریب میں ٹوٹل 3 کروڑ70 لاکھ روپے جمع ہوئے۔تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے فنڈ ریزنگ تقریب میں بھرپور شرکت کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

FOLLOW US