جمادی الثانی کا چاندنظر آیا یا نہیں۔۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جماد الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جماد الثانی 7 فروری کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جماد الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔ اس دوران رویت ہلال کمیٹی کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس طویل وقت تک جاری رہا اور ملک
بھر سے جماد الثانی کے چاند کی شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم ملک کے کسی بھی علاقے میں جماد الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جماد الثانی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک میں یکم جماد الثانی 7 فروری کو ہوگی۔