ایک کروڑ کو بھول جائیں ، اب ایک کروڑ سے زیادہ نوکریاں ۔۔ تحریک انصاف نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں سے بھی زیادہ نوکریاں دیں گے، نوکریاں معیشت کے پھیلاؤ اورترقی سے ملے گی، اداروں میں سیاسی بھرتیاں تباہ کن ہوتی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوکریاں معشیت کے پھیلاؤ اورترقی سے ملے گی۔ حکومت کا کام لوگوں کے حق میں معاشی حالات پیدا کرنا ہوتے ہیں۔ نوکریاں تب پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کو سیاسی طور پر
سفارشیو ں سے بھرنا تباہ کن ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ ہے اس سے زیادہ دے کے جائیں گے۔ نوکری معشیت کے پھیلاؤ اور ترقی سے ملے گی، حکومت کا کام pro People معاشی حالات پیدا کرنا ہے نوکریاں تب پیدا ہوں گی،حکومتی اداروں کو سیاسی طور پر سفارشیو ں سے بھرنا تباہ کن ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ ہے اس سے زیادہ دے کے جائیں گے۔ جان کی امان پاوں تو ایک بات عرض کروں؟ صحت کارڈانقلابی اقدام ہےلیکن یہ 15 ملین خاندانوں کو7لاکھ20ہزارکاہسپتال خرچہ دینےکی بجائےخاندان کےایک فردکونوکری دےدیتےتوعمران خان پاکستانی تاریخ میں امرہوجاتا۔ ایک دوست کاخاندان تین نسلوں سےجمیعت کوووٹ دیتاہے۔کیونکہ جمیعت نےایک نوکری دی تھی مزید برآں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا کہ اہل کشمیر کی خود ارادیت کے حق کے حصول کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہزاروں شہادتیں، سینکڑوں بے حرمتیوں، ، سنگین مظالم اور بے پناہ تکالیف کے باوجود کشمیریوں نے جھکنے سے انکار کیا ہے، بھارتی ظلم ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کشمیرحریت پسندی، اصول اور سچائی کے دمکتے ستارے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کشمیر میں بہتے خون کا نوٹس لے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام کیلئے
مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے , مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔