Monday January 20, 2025

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ لا ہور کے بعد بڑی وکٹ گرا دی اہم سیا سی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ لا ہور کے بعد بڑی وکٹ گرا دی اہم سیا سی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

لاہور (نیوز ڈیسک ) جنرل الیکشن 2018 میں شیخوپورہ کے حلقے پی پی 143 سے 31 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے سردار سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔سردار سرفراز ڈوگر نے حکومت پنجاب کے سیئنر وزیر عبد العلیم خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں عبد العلیم خان نے

سردار سرفراز ڈوگر کو خوش آمدید کہا اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی اور پارٹی پرچم بھی پہنایا۔واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں شیخوپورہ کے حلقے پی پی 143 سردار سرفراز ڈوگر نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور صرف چند سو ووٹوں کے مارجن سے جیت سے محروم رہ گئے۔ ن لیگ کے سجاد حیدر ندیم 31247 ووٹ لے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ سرفراز ڈوگر 31082 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اسی حلقے میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رانا وحید احمد تھے جنہوں نے 30178 ووٹ لیے۔

FOLLOW US