Monday January 20, 2025

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہزاروں لوگوں کے سامنے تھپڑ دے مارا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہزاروں لوگوں کے سامنے تھپڑ دے مارا

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکیں اور تحریک انصاف کے کارکن کو تھپڑ رسید کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا۔واقعہ سیالکوٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ تحریک انصاف کے ایک مقامی کنوینشن کے دوران بدنظمی پیدا ہوگئی

جس پر فردوس عاشق اعوان شدید غصے میں آگئیں۔ اس موقع پر سابق وزیر فردوس عاشق اعوان آپے سے باہر ہوگئیں اور ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا۔ اس موقع پر دیگر لوگوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا غصہ ٹھنڈا کردیا۔

FOLLOW US