Wednesday November 27, 2024

اگر موبائل واپس چاہئے تو میری بتائی ہوئی جگہ پر یہ چیز لے کر پہنچ جاؤ اور۔۔۔۔ اوبر ڈرائیور کا گاڑی میں موبائل فون بھول جانے والی لڑکی سے شرمناک مطالبہ۔۔۔اس کے بعد جو ہوا کسی نے سو چا بھی نہیں ہو گا

اگر موبائل واپس چاہئے تو میری بتائی ہوئی جگہ پر یہ چیز لے کر پہنچ جاؤ اور۔۔۔۔ اوبر ڈرائیور کا گاڑی میں موبائل فون بھول جانے والی لڑکی سے شرمناک مطالبہ۔۔۔اس کے بعد جو ہوا کسی نے سو چا بھی نہیں ہو گا

کراچی (نیوز ڈیسک ) اوبر ڈرائیور نے گاڑی میں موبائل فون بھول جانے والی لڑکی سے انوکھا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے اتوار کے روز ایک اوبر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ڈرائیور پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے گاڑی میں موبائل فون بھول جانے والی لڑکی سے پیسوں کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ ایک ہی صورت میں موبائل واپس کرے گا

اگر اسے موبائل فون کے بدلے دس ہزار روپے دئیے جائیں۔پولیس حکام کے مطابق ایک لڑکی نے آن لائن ٹیکسی سروس بک کروائی تاہم منزل پر پہنچنے کے بعد لڑکی اپنا موبائل فون گھر ہی بھول گئی۔لڑکی گلشن اقبال اتری اور دیکھا کہ اس کا موبائل تو گاڑی میں ہی رہ گیا ہے۔جس پر اس نے گھر والوں کو آگاہ کیا جس کے بعد لڑکی کے بھائی حنین علی نے دوسرے موبائل سے بہن کے فون پر کال کی۔تاہم ڈرائیور نے موبائل واپس کرنے سے منع کر دیا اور کہا کہ وہ ایک ہی شرط پر موبائل واپس کرے گا اگر اسے دس ہزار روپے دئیے جائیں۔جس کے بعد لڑکی نے پولیس کی مدد لی ۔پولیس نے مذکورہ ڈرائیور کو ٹریس کیا اور اس کے بعد حراست میں لے لیا۔پولیس نے ملزم سے ،موبائل فون برآمد کر لیا اور لڑکی کے حوالے کر دیا۔ایس ایچ اور نصراللہ خان کا کہنبا ہے کہ انہیں ایک خاتون کی طرف شکایت موصول ہوئی تھی جو اوبر گاڑی میں اپنا موبائل فون بھول گئی تھی۔لڑکی کے بھائی نے اوبر ہیلپ لائن کو بھی ای میل کے ذریعے سے واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔ڈرائیور نے لڑکی کے بھائی کو کہا تھا کہ اگر اسے موبائل فون واپس چاہئیے تو دس ہزار روپے لے کر میری بتائی ہوئی جگہ پر آجائے۔ایس ایس پی نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ لوگوں کے ساتھ اس جگہ پر جائیں جہاں ڈرائیور موبائل لے کر آئے گا۔جس کے بعد پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور اس سے موبائل کے کر لڑکی کو دے دیا۔

FOLLOW US