Monday January 20, 2025

فوج کا کون سا جنرل نوازشریف کےلئے ڈیل کی کوششیں کررہا ہے صحافی کے انکشاف نے ہر ایک کو چونک جانے پرمجبور کر دیا

فوج کا کون سا جنرل نوازشریف کےلئے ڈیل کی کوششیں کررہا ہے صحافی کے انکشاف نے ہر ایک کو چونک جانے پرمجبور کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور ان کے خاندان کی جانب سے ایک بار پھر ڈیل کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ میڈیا پر ہمہ وقت حکومتی وزرا کے ڈیل اور ڈھیل دینے سے صاف انکار کے بیانات چل رہے ہیں۔ دوسری جانب خود مسلم لیگ (ن) بھی حکومت سے کسی بھی قسم کی ڈیل یا ڈھیل مانگنے کے تاثر کوسختی سے مسترد کر رہی ہے۔تاہم سینئر ملکی صحافی نے اس بارے میں

حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اب بھی ڈیل کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس کے بعدجنرل (ر) عبد القیوم کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جنرل (ر) عبد القیوم ،جن سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی حالیہ دنوں میںکئی ملاقاتیں ہوئی ہیں ،کو راہداریوں میں آتے جاتے دیکھا جا رہا ہے ۔ جس سے اس تاثر کو تقویت مل رہی ہے کہ نوازشریف اور ان کی جماعت اب بھی ڈیل کی کوششیں جاری رکھےہوئے ہیں۔

FOLLOW US