کشمیر یو ں کیلئے انتہائی بری خبر 5 فرور ی سے قبل بھا ری پو لیس نے معشا ل ملک کو شو ہر یا سین ملک بارے بڑا دھچکا دیدیا
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے جن کی آمد سے قبل ہی کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج مقبوضہ جموں کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ بعض منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور کچھ کا افتتاح بھی کریں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کے دورے سے پہلے ہی
وادی کو فوجی چھاونی میں بدل دیا گیا اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کے خوف سے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔بھارتی پولیس نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو گرفتار کر کے تھانہ کوٹھی باغ میں منتقل کردیا۔بنی ہال سے بارہ مولا تک ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ سیکڑوں موٹر سائیکلیں دستاویزات ہونے کے باوجود ضبط کرلی گئیں ہیں۔قابض انتظامیہ نے کانفرنس سینٹر کے اطراف شہریوں کا آزادانہ سفر ناممکن بنا دیا ہے۔شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر کو جانے والے راستوں پر ٹریفک پر پابندی لگادی ہے جب کہ راستوں پر فوجی اور پولیس دستے بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے جو مقبوضہ کشمیر کی متحدہ مزاحمتی تحریک کی اپیل پر کی جارہی ہے۔ کشمیری قیادت کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے 5 سال مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں۔