Monday January 20, 2025

’’ بی بی اگر اسلام میں اایک سے زائد شادیوں کی اجازت نہ ہوتی تو ۔۔۔ ‘‘ بے نظیر بھٹو کا مولانا فضل الرحمان سے شادیوں سے متعلق سوال، مولانا نے ایسا جواب دے دیا کہ محترمہ بھی چُپ ہوگئیں ،پھر کسی سے یہ سوال پوچھنے کی ہمت نہ کی

’’ بی بی اگر اسلام میں اایک سے زائد شادیوں کی اجازت نہ ہوتی تو ۔۔۔ ‘‘ بے نظیر بھٹو کا مولانا فضل الرحمان سے شادیوں سے متعلق سوال، مولانا نے ایسا جواب دے دیا کہ محترمہ بھی چُپ ہوگئیں ،پھر کسی سے یہ سوال پوچھنے کی ہمت نہ کی

لاہور( ویب ڈیسک) اسلام میں مرد حضرات کو اجازت ہے کہ وہ چار شادیاں کر لیں لیکن وہ بھی صرف ایک شرط پر اگر وہ چاروں کے ساتھ برابر کے حقوق روا رکھنے کی استطاعت رکھتے ہوں، لیکن کچھ خواتین کو یہ تجسس رہتا ہے کہ اسلامیں آخر چار شادیوں کیاجازت دی کیوں گئی ہے وہبھی صرف مردوں کو ؟ خواتین کو کیوں نہیں؟ ایسا ہی تجسس بے نظیر

بھٹو شہید کو تھا اور انہوں نے یہ سوال معروف مذہبی رہنماء مولانا فضل الرحمان کے سامنے رکھ دیا لیکن مولانا کے جواب پر بے نظیر بھٹو چُپ ہوگئیں اور پھر یہ سوال دووبارہ کسی کے ساممنے نہ رکھا۔روزنامہ اوصاف کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ایک نشست میں دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ’’ ایک مرتبہ محترمہ بینظیر بھٹو مرحومہ نے مولانا فضل الرحمن سے پوچھا کہ مولانا اسلام میں مردوں کو دوسری شادیکی اجازت کیوں ہے؟دوسری شادی کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ‘‘۔ بے نظیر بھٹو کا سوال سنتے ہی مولانا فضل الرحمن نے جواب دیتے محترمہ بینظیر بھٹومرحومہ کو کہا کہ ’’ بی بی اگر اسلام مردوں کو دوسری شادی کی اجازت نہ دیتا تو آپ بھی نہ ہوتیں کیونکہ آپ کے والد ذوالفقار علی بھٹو کی آپ کی والدہ نصرت بھٹو سے دوسری شادی ہوئی تھی‘‘۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کو بتانے کا مقصد یہ سمجھانا ہے کہ اسلام کے ہر کام میں حکمت ہے۔جسے انسان سمجھ نہیں پاتا ۔

FOLLOW US