پاکستان میں موسلا دھاربارشیں ۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا ، پاکستانیوں کا سجدہ شکر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں موسلا دھاربارشیں ۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا ، پاکستانیوں کا سجدہ شکر ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ بارشوں اور برفباری کو اللہ کا انعام قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ رب العزت کا انعام ہیں۔ ہماری
پیداوار خصوصاً بارانی فصلوں کیلئے یہ بارشیں بالکل بروقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح ہی بلند نہیں ہو گی بلکہ برف پگھل کر دریاو¿ں کا حصہ بھی بنے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب اور سندھ میں گزشتہ ایک ہفتے سے کالی گھٹاؤں نے موسم کو بھگو رکھا ہے۔